نیویارک: امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی خبر نے انسٹاگرام پر تاریخ رقم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے فٹبالر ٹریوس کیلسی کے ساتھ منگنی کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ یہ پوسٹ چند گھنٹوں میں ہی دنیا بھر کے صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
رپورٹس کے مطابق صرف 6 گھنٹوں میں اس پوسٹ کو ایک ملین سے زائد مرتبہ ری پوسٹ کیا گیا، جو انسٹاگرام کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ تصاویر کو 29 ملین سے زائد لائکس بھی ملے۔
ٹیلر سوئفٹ کی پوسٹ پر لاکھوں صارفین نے تبصرے کیے، جو ان کی عالمی مقبولیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ منگنی کے بعد دونوں نے جلد شادی کے منصوبے کا بھی عندیہ دیا ہے۔









