بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر گووندا نےخاموشی توڑ دی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا سے علیحدگی کی خبروں کو مسترد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے گووندا نے کہا کہ جو کچھ بھی انہیں ملا ہے وہ ان کی اوقات سے بڑھ کر ہے، اور ان کی بیوی ان کے گھر کی دیوی ہیں۔

گووندا نے واضح کیا کہ مرد کتنا بھی پیسہ یا شہرت حاصل کرے، اس کی اصل قسمت اس کی بیوی کے ساتھ جڑی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کبھی کسی عورت کی بےعزتی یا مخالفت نہیں کرتے۔

تقریب کے دوران سنیتا آہوجا بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میرا شوہر صرف میرا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے دونوں کی طلاق کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں، جنہیں گووندا اور سنیتا کے اس بیان نے ختم کر دیا۔