لاہور (نیوز ڈیسک) ماضی کی نامور فلمی ہیروئن اور اداکارہ صاحبہ کی والدہ نشو بیگم نے کہا ہے کہ ان کی چوتھی شادی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
ایک انٹرویو میں نشو بیگم نے واضح کیا کہ انہوں نے اب تک چوتھی شادی نہیں کی، شادی کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بچوں کو ان کی شادی پر اعتراض نہیں اور اگر وہ شادی کریں گی تو ان کے بچے خوش ہوں گے۔
نشو بیگم نے کہا کہ انہیں اب بھی متعدد شادی کی پیشکشیں ملتی ہیں لیکن وہ ان پیشکشوں کو مسترد کرنے کا لطف اٹھا رہی ہیں۔ ان کے مطابق شادی کا تعلق عمر سے نہیں بلکہ نصیب سے ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر ان کے نصیب میں چوتھی شادی لکھی ہوئی ہے تو وہ کسی بھی وقت کر سکتی ہیں، اور طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر بھارتی اداکارہ ریکھا شادی کریں گی تو وہ بھی شادی کر لیں گی۔









