نیویارک (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ اسٹار اینی ہتھاوے اپنی نئی فلم ’’دی ڈیول ویئرز پرادا ٹو‘‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئیں۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ فلم کے ایک سین کی عکس بندی کر رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر اینی ہتھاوے کے گرنے کی تصاویر تیزی سے وائرل ہوئیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا پاؤں بری طرح مڑ گیا تھا۔
حادثے کے فوراً بعد اداکارہ اٹھ گئیں اور کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ اس کے باوجود مداح ان کی صحت کے حوالے سے پریشان دکھائی دیے اور بڑی تعداد میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ تاثر بھی سامنے آیا ہے کہ گرنا فلم کی اسکرپٹ کا حصہ تھا یا حقیقی حادثہ، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
یاد رہے کہ اینی ہتھاوے کو ہالی ووڈ واک آف فیم اسٹار کا اعزاز حاصل ہے اور وہ متعدد سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔









