ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کی جنوبی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وشال نے ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا سے منگنی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 48 سالہ اداکار نے رواں سال مئی میں اپنے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے شادی کا اعلان بھی کیا تھا۔ وشال نے اپنی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر منگی کی خبر مداحوں سے شیئر کی اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔
رپورٹس کے مطابق وشال کی شادی بھی سالگرہ کے موقع پر ہونا تھی لیکن گھر کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے باعث شادی کی تاریخ کو مؤخر کردیا گیا ہے۔









