بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نرگس فخری اور ٹونی بیگ پہلی بار شادی کے بعد منظرعام پرآگئے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اپنی خفیہ شادی کے بعد پہلی بار اپنے شوہر ٹونی بیگ کے ساتھ منظر عام پر آگئیں۔ یہ جوڑا ممبئی میں ایک ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوا، جہاں ان کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

تقریب میں مشہور ہدایتکارہ فرح خان بھی موجود تھیں جنہوں نے خوشگوار انداز میں ٹونی کو کہا: “اپنی بیوی کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ”، جس پر وہاں موجود افراد مسکرا اٹھے۔

رپورٹس کے مطابق نرگس فخری اور کشمیری نژاد بزنس مین ٹونی بیگ نے فروری 2025 میں لاس اینجلس کے فور سیزنز ہوٹل میں نہایت نجی تقریب میں شادی کی تھی۔ شادی میں صرف قریبی رشتہ دار شریک ہوئے جبکہ مہمانوں کو تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

بعد ازاں تقریب کی کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جن میں NF اور TB کے ابتدائی حروف والے کیک اور ڈیکوریشن نمایاں تھے۔

شادی کے بعد نرگس فخری نے سوئٹزرلینڈ سے اپنی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں نے ہنی مون کی جھلک قرار دیا۔ اب ریڈ کارپٹ پر نرگس اور ٹونی کی ایک ساتھ موجودگی اور فرح خان کے جملے نے ان خبروں پر باضابطہ مہر ثبت کر دی ہے۔