بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغواء کی ویڈیو وائرل، شادی سے انکار پر جان سے مارنے کی دھمکیاں

اسلام آباد (شوبزڈیسک) وفاقی دارالحکومت سے ایک اور ٹک ٹاکر کے مبینہ اغواء کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ متاثرہ لڑکی نے ویڈیو بیان میں سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

انسٹاگرام آئی ڈی samiyashianz سے جاری ویڈیو بیان میں متاثرہ لڑکی نے اپنی شناخت سامعہ حجاب جعفری کے نام سے کرائی اور الزام لگایا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والا شخص حسن زاہد شادی سے انکار پر اسے گزشتہ تین ماہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

@sunodekhopakistan ‎اسلام آباد کی ٹک ٹاکر سامعیہ حجاب کو اغوا کرنے کوشش | چونکا دینے والا واقعہ سی سی ٹی وی وڈیو ‎اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی بلاگر اور ٹک ٹاکر سامعیہ حجاب پر اس کے گھر پر حملہ کیا گیا۔ ایک شخص نے اس کا فون چھین لیا، زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی اور مزاحمت کے باوجود افسوسناک طور پر اسے لے گیا۔ ‎یہ واقعہ خواتین کی حفاظت پر بڑے سوالات کھڑے کرتا ہے۔ ⸻ #SamaiyaHijab #Islamabad #TikToker #BreakingNews #Abduction ♬ original sound – Suno Dekho Pakistan


بیان میں بتایا گیا کہ آج شام ملزم اس کے گھر کے باہر آیا اور موبائل فون چھین کر گاڑی کی جانب بڑھ گیا۔ جب وہ موبائل لینے باہر نکلی تو ملزم نے زبردستی گاڑی میں دھکیل کر اغواء کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں واقعہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹک ٹاکر نے اپنی دوست ثناء یوسف کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “میری دوست بھی شادی سے انکار پر ماری گئی، لیکن میں ثناء نہیں بننا چاہتی۔” انہوں نے آئی جی اسلام آباد اور حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ ملزم کو فوری گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے تاکہ دیگر لڑکیاں بھی محفوظ رہ سکیں۔