بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پورے خاندان نے کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا، سلمان خان کے والد کا انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد اور ماضی کے نامور اداکار، فلم پروڈیوسر و اسکرین رائٹر سلیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان نے کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا۔

ایک حالیہ گفتگو میں سلیم خان نے کہا کہ ان کے گھرانے میں ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ کوئی بھی بیف نہیں کھاتا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہمارا خاندان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہندو تہوار بھی جوش و جذبے کے ساتھ منائے جاتے ہیں اور مسلم تہوار بھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اندور میں پیدا ہوئے اور بچپن سے آج تک ان کے خاندان نے بیف نہ کھانے کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ سلیم خان نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ مذہبی ہم آہنگی اور تمام عقائد کے احترام کے پیش نظر ہے۔