کراچی (شوبز ڈیسک) “ہماری پاری ہو رہی ہے” سے شہرت پانے والی سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ دنانیر مبین ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ٹرانسفارمیشن ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ پہلے بغیر میک اپ اور پھر مکمل گلیمرس انداز میں دکھائی دیں۔ ویڈیو میں دنانیر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ *”پٹھان خون ہے، ہڈیاں اور پلیٹیں دونوں توڑ سکتی ہوں”*۔
ویڈیو سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کئی صارفین نے انہیں ہانیا عامر سے مشابہ قرار دیا، کچھ نے سوال اٹھایا کہ “اتنی بڑی ایکٹریس ہوکر یہ سب کیوں کر رہی ہیں؟”۔
کچھ مداحوں نے تو یہ تک تبصرہ کیا کہ دنانیر شاید بالی ووڈ یا پنجابی فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کی تیاری کر رہی ہیں۔









