بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عاطف اسلم کی مداح کا اسٹیج پر بےہودہ ڈانس، ویڈیو پر شدید تنقید

عاطف اسلم اکثر اپنے شاندار کنسرٹس کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، لیکن اس بار کینیڈا کے شہر وینکوور سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے انہیں تنقید کی زد میں لا کھڑا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک خاتون مداح کو اسٹیج پر چڑھ کر عاطف اسلم کے سامنے ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مداح کے اس انداز کو زیادہ تر صارفین نے نامناسب قرار دیا اور شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔


کسی نے لکھا کہ موسیقی لوگوں کو حد سے زیادہ دیوانہ بنا دیتی ہے، تو کسی نے کہا کہ یہ بےہودگی ہے جسے جدیدیت سمجھا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ یہ لڑکی بالکل اس مچھر جیسی ہے جو واش روم میں جاتے وقت کان کے قریب بھنبھناتا ہے۔

چند افراد نے عاطف اسلم کی ذاتی زندگی پر بھی سوال اٹھائے۔ ایک مداح نے کہا کہ ان کے والد کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے اور وہ پھر بھی کنسرٹس میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شاید والد سے رشتہ اتنا مضبوط نہ تھا کہ انہیں روک پاتا۔