بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برسوں پرانے گانے کی ویڈیو میں حبا بخاری کو دیکھ کر مداح حیران، اداکارہ کی عمر پر تبصرے

کراچی: معروف اداکارہ حبا بخاری، جو اپنی خوبصورتی، حقیقت پسندی اور شاندار اداکاری کی وجہ سے ناظرین میں بے حد مقبول ہیں، ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔

وجہ بنی ہے پی ٹی وی کی ایک برسوں پرانی ویڈیو، جس میں ایک نوجوان لڑکی کو دیکھا گیا ہے جو حیرت انگیز طور پر حبا بخاری سے مشابہہ لگ رہی ہے۔ اس ویڈیو نے اداکارہ کی عمر کے بارے میں نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ “یہ حبا کی ماں لگتی ہیں۔” کسی نے کہا کہ “یہ یقینی طور پر حبا ہیں اور وہ اپنی اصل عمر چھپا رہی ہیں۔” کچھ نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ وہ 40 برس سے زیادہ کی ہیں۔

دوسری جانب کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ ویڈیو میں موجود لڑکی دراصل پی ٹی وی کی سابقہ اداکارہ زیبا علی ہیں، جو اب شوبز میں متحرک نہیں، لیکن شکل و صورت میں حبا بخاری سے خاصی مشابہت رکھتی ہیں۔

اس پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ حبا بخاری اپنی عمر چھپاتی ہیں، جبکہ ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کے چہرے سے عمر کا اندازہ لگانا واقعی مشکل ہے۔