ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کاجول اور اجے دیوگن نہ صرف انڈسٹری میں کامیاب ہیں بلکہ مالی طور پر بھی بے حد مستحکم ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں کے اثاثوں کی حالیہ تفصیلات سامنے آئی ہیں جنہوں نے مداحوں کو حیران کر دیا۔
اجے دیوگن، جو اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی ہیں، اپنا پروڈکشن ہاؤس چلاتے ہیں اور آج بھی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت 427 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
دوسری جانب کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی اور اپنی شاندار اداکاری و مزاحیہ مزاج کی وجہ سے پہچانی جانے والی اداکارہ کاجول کی مجموعی دولت 249 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔
مقبولیت کے لحاظ سے کاجول کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور وہ مداحوں کے دلوں میں آج بھی اپنی فلموں کی وجہ سے زندہ ہیں، لیکن اگر دولت کا موازنہ کیا جائے تو اجے دیوگن اپنی اہلیہ سے کہیں آگے ہیں اور مالی اعتبار سے تقریباً 40 گنا زیادہ امیر ہیں۔









