روسی خلائی تحقیقاتی ادارے نے سورج پر ایک شدید مقناطیسی طوفان کا مشاہدہ کیا ہے، جس کے ساتھ بڑے پیمانے پرپلازما کے اخراج کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ طوفان زمین کے لیے براہِ راست خطرہ نہیں، تاہم اس کے کچھ ممکنہ اثرات ضرور ہو سکتے ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے شمسی طوفانوں سے مواصلاتی نظام (Communication Systems) اور نیویگیشن سسٹمز متاثر ہو سکتے ہیں، جس کا اثر ہوائی سفر، سمندری راستوں اور جی پی ایس ٹیکنالوجی پر پڑ سکتا ہے۔
جہاں تک انسانی صحت کا تعلق ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایسے طوفانوں کےصحت پر اثرات کے شواہد محدود ہیں۔ تاہم، کچھ افراد — خاص طور پر دل کے مریض یا حساس طبیعت رکھنے والے — ہلکی جسمانی بے چینی، سردرد یا نیند میں خلل محسوس کر سکتے ہیں، لیکن یہ اثرات عارضی اور غیر معمولی ہوتے ہیں۔
سائنسدان مسلسل اس طوفان کی نگرانی کر رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس کے زمین پر ممکنہ اثرات پر مزید تحقیق کی جائے گی۔
سورج پر طاقتور مقناطیسی طوفان ، انسانی صحت اور زمین پر اثرات کیا ہوں گے؟








