کراچی (نیوز ڈیسک) گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق کے سہارا ٹرسٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے شہر کے ایک معروف شاپنگ مال میں امدادی کیمپ قائم کیا۔
کیمپ میں شہریوں نے دل کھول کر عطیات دیے جبکہ متاثرین کی مشکلات سے آگاہ کرنے کے لیے معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔
شہریوں نے بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور متاثرین کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
سہارا ٹرسٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کا یہ سلسلہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔









