بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

51 سالہ ارمیلا نے 30 برس بعد اپنے مشہور گانے پر ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا

بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے اپنی یادگار فلم *رنگیلا* کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو خوشگوار سرپرائز دے دیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ 1995 کی اس فلم کے مشہور گانے *رنگیلا رے* پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔

رام گوپال ورما کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم *رنگیلا* نے ریلیز کے وقت زبردست کامیابی حاصل کی تھی اور اس کا گانا *رنگیلا رے* آج بھی مداحوں کو یاد ہے۔ نئی ویڈیو میں ارمیلا آسمانی اور سفید رنگ کے شارٹ فراک میں ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ مداحوں نے تبصروں میں کہا کہ یہ دیکھ کر یقین نہیں آتا کہ اداکارہ 51 برس کی ہیں۔ کئی صارفین نے ان کی فٹنس اور توانائی کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔