بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلال مقصود نے والد انور مقصود کی سالگرہ پر ان دیکھی تصویر شیئر کر دی

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی معروف گلوکار اور نغمہ نگار بلال مقصود نے اپنے والد اور سینئر مزاح نگار، ڈرامہ نویس و ٹی وی میزبان انور مقصود کی 86 ویں سالگرہ پر ان کی ایک منفرد تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں انور مقصود کو پیلے رنگ کی وگ پہنے اور پس منظر میں سفید غباروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔


بلال مقصود نے تصویر کے کیپشن میں والد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا: “سالگرہ مبارک میرے دوست۔”

بلال مقصود، جو بچوں کے لیے شو پکے دوست سمیت کئی یادگار پراجیکٹس پیش کر چکے ہیں، اکثر اپنے والد کے ساتھ یادگار لمحات مداحوں سے شیئر کرتے رہتے ہیں۔

انور مقصود پاکستانی ٹی وی کے لیجنڈ سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے مقبول ڈرامے آنگن ٹیڑھا ففٹی ففٹی، ستارہ اور مہرونیسا سمیت متعدد پروگرام تحریر اور پیش کیے۔ ان کے اسٹیج ڈراموں میں 14 اگست، ساڑھے 14 اگست، سیاچن اور انور مقصود کا دھرنا شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر بلال مقصود کی اس پوسٹ پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے بھرپور تبصرے کرتے ہوئے انور مقصود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔