بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں ہونے والے کری ایٹیو آرٹس ایمی ایوارڈز میں اوباما کو بہترین داستان گو (بیسٹ اسٹوری ٹیلر) کی کیٹیگری میں ایوارڈ دیا گیا۔

64 سالہ اوباما نے یہ ایوارڈ نیٹ فلکس کی سیریز ’’اوو اوشین‘‘ کے لیے حاصل کیا۔ تاہم وہ اس تقریب میں شریک نہیں ہوئے اور ان کی جانب سے امریکی کامیڈین جارڈن کلیپر نے ایوارڈ وصول کیا۔

یہ اوباما کا اس کیٹیگری میں تیسرا ایمی ایوارڈ ہے۔ اس سے قبل وہ 2022 میں ’’اوو گریٹ نیشنل پارکس‘‘ اور 2023 میں ’’ورکنگ: واٹ وی ڈو آل ڈے‘‘ کے لیے بھی پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔