پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی فلم *عبیر گلال* کے حوالے سے وہ بےحد دباؤ میں مبتلا تھے۔
حالیہ انٹرویو میں فواد خان نے بتایا کہ اس وقت سینما زیادہ تر شدت، سنجیدگی اور پرتشدد موضوعات پر مبنی فلموں سے بھرا ہوا ہے، ایسے میں ایک ہلکی پھلکی رومانوی کہانی کی اشد ضرورت تھی۔ ان کے مطابق *عبیر گلال* کو اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
فواد نے فلم کو ایک “پیلٹ کلینزر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایسی تخلیق ہے جس میں ہر ذائقہ الگ محسوس ہوتا ہے، جیسے سادہ اجزاء سے بنی کوئی منفرد غذا۔ فلم میں ان کے ساتھ بھارتی اداکارہ وانی کپور بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
اداکار نے تسلیم کیا کہ فلم کی ریلیز کے حوالے سے مشکلات نے انہیں کافی پریشان رکھا اور وہ سخت دباؤ کا شکار رہے۔
واضح رہے کہ *عبیر گلال* پاکستان، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ممالک میں 12 ستمبر کو ریلیز کی جا رہی ہے، تاہم بھارت میں یہ فلم سینما گھروں میں نہیں لگائی جائے گی۔









