غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے قطر میں حماس کی قیادت پر حملے کے بعد بدھ کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد اضافہ دیکھا گیا، تاہم ماہرین کے مطابق سپلائی میں کوئی فوری خلل نہ ہونے کے باعث قیمتیں جلد دوبارہ دباؤ میں آ سکتی ہیں۔
SEB تجزیہ کاروں کے مطابق جیو پولیٹیکل تناؤ کا اثر وقتی ہوتا ہے جب تک اصل سپلائی متاثر نہ ہو۔ ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ روسی تیل خریدنے والے چین اور بھارت پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیے جائیں، جبکہ یورپی یونین روسی جیواشم ایندھن پر مزید پابندیوں پر غور کر رہی ہے۔
دریں اثنا، تاجروں کو اُمید ہے کہ امریکی فیڈ شرح سود میں کمی کرے گا جس سے تیل کی طلب میں اضافہ متوقع ہے، مگر عالمی سپلائی میں اضافے کے باعث قیمتوں پر دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔
اسرائیلی حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ








