برازیلیا(انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر جائر بولسونارو کو بغاوت کی سازش کا مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں 27 سال اور 3 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ پانچ رکنی بینچ میں سے چار ججز نے سزا کے حق میں جبکہ ایک جج نے بریت کے حق میں فیصلہ دیا۔
سابق صدر جو پہلے ہی گھر میں نظر بند ہیں، عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ ان کے وکیل نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے اور فل کورٹ سماعت کا مطالبہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد برازیل کے کئی شہروں میں بولسونارو کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کو مایوس کن اور غیر متوقع قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سزا برازیل کی سیاست پر گہرے اثرات ڈالے گی۔








