بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 59 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں آج 59 فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 700 سے بڑھ گئی، صہیوجی فوج کی فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی ظالمانہ کوششوں کے باوجود غزہ میں اب بھی13 لاکھ سے زائد فلسطینی موجود ہیں۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ آج صبح سے اب تک ا سرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونےو الوں کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔
طبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ ان میں سے 42 افراد غزہ شہر اور شمالی غزہ پٹی میں شہید ہوئے ہیں۔
غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک شہادتوں کی مجموعی تعداد کم از کم 64 ہزار 756 ہو گئی ہے، جن میں سے 59 ہلاکتیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 059 ہوگئی ہے، جن میں سے 200 افراد پچھلے 24 گھنٹے میں زخمی ہوئے ہیں۔