بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے معروف اداکار یو مینگلونگ ایک رہائشی عمارت کی پانچویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ضلع چاؤیانگ میں پیش آیا، جہاں اداکار اپنے ایک دوست کی دعوت میں شریک تھے۔ رات کا کھانا کھانے کے بعد وہ تقریباً دو بجے سونے کے لیے کمرے میں چلے گئے۔
اگلی صبح جب دوست نے انہیں جگانے کی کوشش کی تو کوئی جواب نہ ملا۔ کمرے میں نہ پانے پر تلاش کیا گیا تو ان کی لاش عمارت کے نیچے گراؤنڈ فلور پر ملی۔
37 سالہ یو مینگلونگ نے 2017 میں مشہور ڈرامہ *Eternal Love* سے شہرت حاصل کی تھی۔ ان کی اچانک موت پر مداحوں میں گہرا صدمہ پایا جا رہا ہے۔
پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ یہ حادثہ تھا یا اس کے پیچھے کوئی اور پہلو موجود ہے۔









