بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ثمر جعفری کس بھارتی اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں؟ اداکار کا انکشاف

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے نوجوان اداکار اور موسیقار ثمر جعفری نے ایک انٹرویو میں بھارتی فلم انڈسٹری اور موسیقی کے حوالے سے اپنے خوابوں اور خواہشات کا اظہار کیا۔

ثمر جعفری نے ایک پوڈ کاسٹ گفتگو کے دوران بتایا کہ وہ بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو عالیہ بھٹ کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرن جوہر کی فلموں کے مداح ہیں، خاص طور پر ان فلموں کے جن میں کالج لائف کو دکھایا گیا ہے جیسے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر۔

اپنے پسندیدہ بھارتی کرکٹر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ویرات کوہلی کے مداح رہے ہیں۔

موسیقی کے میدان میں ثمر جعفری نے اپنی خواہشات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کاوش کے ساتھ ایک سلو رومانٹک گانا اور دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک خالص پنجابی ٹریک کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ دونوں ان کی خوابوں کی کولیبریشنز ہیں۔

یاد رہے کہ ثمر جعفری کو حال ہی میں ڈرامہ *پرورش* میں بطور موسیقار اور ڈرامہ *مائی ری* میں اداکاری کے ذریعے خوب سراہا گیا ہے۔ ثمر جعفری بچپن سے ہی شوبز کا حصہ ہیں اور بطور چائلڈ اسٹار کئی اشتہارات میں بھی کام کر چکے ہیں۔