بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس: ملزم پر فردِ جرم 20 ستمبر کو عائد ہوگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے عدالت نے تاریخ مقرر کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی جس میں ملزم عمر حیات کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو چالان کی نقول فراہم کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ 20 ستمبر کو فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 16 سالہ ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ تھانہ سنبل میں درج ہے۔ تفتیش کے دوران ملزم عمر حیات نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے گھرمیں گھس کر ثنا یوسف کو گولیاں مار کر قتل کیا۔