غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ نہ رک سکا۔ تازہ ترین حملوں میں مزید 43 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میںدو معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی افواج نےاقوام متحدہ کے دو اسکولوں کو نشانہ بنایا، جہاں لوگ پناہ لیے ہوئے تھے۔ ان حملوں میں کم از کم7 افراد جاں بحق ہوئے۔ غذائی قلت اور طبی سہولیات کی کمی کے باعث مزید 7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اقوام متحدہ کے مطابق، غزہ میں اب بھی13 لاکھ سے زائد فلسطین شدید بمباری اور جبری نقل مکانی کے باوجود محصور ہیں، جبکہ3 لاکھ 50 ہزار بچے غزہ شہر اور شمالی علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں، جہاں تک امداد پہنچانا بھی تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔اب تک جاری حملوں میں شہداء کی مجموعی تعداد 64,803اورزخمیوں کی تعداد 164,264تک پہنچ چکی ہے۔
اقوام متحدہ نے ایک بار پھر فوری جنگ بندی اورانسانی امداد کی فراہمی کی اپیل کی ہے، مگر صورتحال بدستور سنگین ہے۔
غزہ پر اسرائیلی مظالم جاری، مزید 43 فلسطینی شہید








