کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار یاسر نواز نے اپنی اور ندا یاسر کی کامیاب شادی کا راز بتا دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران یاسر نواز نے بتایا کہ کامیاب ازدواجی زندگی کا سب سے بڑا راز خاموشی ہے۔ ان کے مطابق یہ اصول دونوں میاں بیوی کے لیے ہے لیکن عام طور پر اس پر عمل ایک ہی کرتا ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ جھگڑے کی صورت میں مناتا کون ہے؟ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ جس کی غلطی ہوتی ہے وہی مناتا ہے۔ تاہم اگر ندا کی غلطی ہو تو مجھے میسج کر کے یاد دلانا پڑتا ہے کہ تم نے یہ غلطی کی تھی۔
یاسر نواز اور ندا یاسر نے 2002 میں شادی کی تھی۔ دونوں کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔









