اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور ،ریاض میں پاکستان کے سفیرامیر خرم راٹھور، مکہ مکرمہ قونصل جنرل خالد مجید ،سعودی عرب میںمقیم پاکستانی کیمونٹی اور مختلف طبقہ فکر نے ڈائریکٹر پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ ساجد منظور اسدی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحوم کے لئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا کی ۔علاوہ ازیں ساجد منظور اسدی سے والد کے انتقال پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منور ہ کی پاکستانی کیمونٹی نے تعزیت کی،حرم مکی اور مسجد نبوی میں مرحوم کی مغفرت کے لئے دعائیں مانگی گئی جبکہ مکہ میں ڈی جی حج مرزا طاہر، ڈائریکڑ حج مدینہ منورہ ضیا الرحمان ،معاونین اور خدام نےساجد منظور اسدی کی رہائش پر فاتحہ خوانی کی ۔ واضح رہے کہ ساجد منظور اسدی کے والد پیر کو سیالکوٹ میں انتقال کر گئے تھے۔ ساجد منظور اسدی نے حج کے حوالے سے انتظامات اور دیکھ بھال میں مصروفیت کے باعث والد کے جنازے میں شریک نہیں سکے تھے۔
وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور ، پاکستانی سفیر ودیگر کا ساجد منظور اسدی سے والد کے انتقال پر تعزیت








