facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’وکٹ بنانے والا میرا رشتے دار نہیں‘، امام الحق پنڈی ٹیسٹ کی پچ پر تبصروں سے خفا

کراچی (نیوز ڈیسک )قومی ٹیم کے بیٹر امام الحق راولپنڈی ٹیسٹ میں پچ پر کی جانے والی تنقید پر خفا ہوگئے۔

کراچی میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ باہربیٹھ کربھی بہت کچھ سیکھنےکوملا اور ڈومیسٹک کھیل کرکم بیک کرنے میں آسانی ہوئی جب کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پرکم بیک کیا، کراچی ٹیسٹ میں بھی شاندارکھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں پچ کے معاملے پر امام الحق کچھ ناراض دکھائی دیے اور انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نہیں چاہتا ٹیسٹ ڈراہو،جب ہم آسٹریلیا جاتے ہیں تو وہ ہم سے پوچھ کروکٹ نہیں بناتے کیونکہ ہوم گراونڈ پراپنی صلاحیت کودیکھ کر وکٹ بناتے ہیں۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ کیوریٹر نے میری مرضی سے پنڈی اسٹیڈیم کی وکٹ نہیں بنائی تھی اور وکٹ بنانے والا میرا رشتے دارنہیں، وکٹ گرین ہونیلی ہویا پیلی میرا کام پرفارم کرنا ہے۔

واضح رہےکہ راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ پر کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کی گئی تھی جس پر گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ تیز پچوں پر آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا نہیں چاہتے، گھر میں کھیلیں تو اپنی طاقت کے حساب سے کھیلنا چاہیے۔