ممبئی (نیوز ڈیسک )اداکار عامر خان نے بھارتی صوبے آسام میں آنے والے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 25 لاکھ روپے عطیہ کردیے۔
وزیراعلیٰ آسام ہمانتا شرما نے عامر خان کا شکریہ اپنی ٹوئٹ میں ادا کیا۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ‘بالی وڈ اداکار عامر خان نے ریلیف فنڈ میں سیلاب متاثرین کے لیے 25 لاکھ روپے جمع کروائے ہیں’۔
Eminent Bollywood actor Amir Khan extended a helping hand to the flood-affected people of our State by making a generous contribution of ₹25 lakh towards CM Relief Fund.
My sincere gratitude for his concern and act of generosity.
— Himanta Biswa Sarma (Modi Ka Parivar) (@himantabiswa) June 27, 2022
عامر خان نے عطیےکی یہ رقم آسام کے وزیراعلیٰ کی جانب سے قائم کردہ ریلیف فنڈ میں جمع کروائی ہے۔
اس سے قبل معروف گلوکار سونو نگم نے بھی آسام کے شہریوں کی مدد کے لیے 5 لاکھ روپے عطیہ کیے تھے جس کی اطلاع وزیراعلیٰ ہمانتا شرما کی جانب سے ہی دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست آسام میں بدترین سیلاب آیا ہے جس کے باعث 21 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، رپورٹس کے مطابق سیلاب سے 134 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ 1 لاکھ 91 ہزار سے زائد لوگوں نے 538 ریلیف کیمپوں میں پناہ لی ہے۔









