facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

تحریک عدم اعتماد سے پہلے اتحادی عمران خان سے روٹھے روٹھے نظر آنے لگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے پہلے اتحادی روٹھے روٹھے نظر آنے لگے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی گروپ نے ایک جانب وزیراعظم سےملاقات مؤخرکی تو دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی کے 4 ارکان نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پروعدے پورےنہ کرنےکاالزام لگا دیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی گروپ نےوزیراعظم سےملاقات یہ کہہ کرمنسوخ کی کہ ان کے ارکان پورے نہیں، جب تمام ارکان اسلام آباد میں موجود ہوں گے تب وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدربی اے پی اور سابق وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ معاملات دیکھ رہے ہیں اور تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پارٹی آج مشاورت کرے گی۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی میں موجود ارکان نے صوبائی حکومت پر وعدے پورے نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے فیصلے کا اختیار پارٹی صدرجام کمال کودےدیا ہے۔

اس ساری صورتحال میں پی ٹی آئی بلوچستان کےناراض رہنما یارمحمدرند کا کردار خاصا اہم ہے جنہیں سابق صدرآصف زرداری نے بی اے پی کوتحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینےکےلیےراضی کرنےکا ٹاسک دیا ہے۔

تازہ ترین
کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا،یوسف رضاگیلانی
مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے،ایاز صادق
پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: عطاءاللہ تارڑ
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے
پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام