facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آسٹریلوی ٹیم کا کراچی میں منفرد ویلکم مہمان کرکٹرز کو بھی بھا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اپنے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کراچی پہنچی تو مقامی ہوٹل کی لابی میں عملے نے مہمان کھلاڑیوں کا مختلف پیغامات کے ساتھ شاندار اور منفرد استقبال کیا۔

لابی میں ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین اور کپتان پیٹ کمنز کے لیے پیغامات درج تھے جنہیں پڑھ کر خود مہمان کرکٹرز بھی حیران ہوگئے۔

چاروں کرکٹرز کی جانب سے اپنے نام کے پیغام انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے۔

کپتان پیٹ کمنز کے لیے درج پیغام میں تھا کہ آپ کی 149 رفتار کی بولنگ سمندر کی ہواؤں کی طرح تیز ہے۔

مارنس لبوشین کے لیے جاری پیغام میں لکھا گیا تھا کہ کراچی جانتا ہے آپ کے نام کا تلفظ کیا ہے جس پر کرکٹر نے شہر کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیم کے نائب کپتان اسٹیو اسمتھ کے لیے لکھا گیا کہ بابر اعظم کو یہ بات پسند نہیں آئے گی لیکن ہم کراچی میں آپ کی سنچری دیکھنا چاہتے ہیں جس پر کرکٹر نے اس استقبال پر کراچی کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے علاوہ اسٹیڈیم میں ڈانس اسٹیپ مقبول ہونے کے بعد ڈیوڈ وارنر سے کراچی میں بھی ایسے اسٹیپس دکھانے کی درخواست کی گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ہفتے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

آسٹریلوی ٹیم کا کراچی میں منفرد ویلکم مہمان کرکٹرز کو بھی بھا گیا

آسٹریلوی ٹیم کا کراچی میں منفرد ویلکم مہمان کرکٹرز کو بھی بھا گیا