بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فلم “جگ جگ جیو” نے پانچ روز میں کتنے کروڑ کمائے؟

نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بھارتی فیملی کامیڈی ڈرامہ فلم “جگ جگ جیو” نے ریلیز ہوتے ہی مداحوں کے دل میں گھر کر لیا۔
راج مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں اداکار ورون دھون، کیارا اڈوانی، انیل کپور، نیتو کپور، منیش پال اور پراجکتا کولی نے اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم “جگ جگ جیو” 24 جون 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ باکس آفس پر پہلے دن سے ہی خوب کمائی کیم ہے۔
مذکورہ فلم اس سال دنیا بھر میں تیسری سب سے زیادہ اوپنر بن کر ابھری ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے پانچ روز میں 44کروڑ65لاکھ سے زائدبھارتی روپے کا بزنس کرچکی ہے ۔
خیال رہے کہ فلم “جگ جگ جیو” کو کرن جوہر کے دھرما پروڈکشنز کے ذریعے بنایا گیا ہے۔