بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گوجرانوالہ: حافظ آباد روڈ پر ٹرک کی کیری ڈبے کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی
گوجرانوالہ کے علاقے حافظ آباد روڈ پر نوکھر کے قریب قلعہ دیوان سنگھ میں ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں تیز رفتار ٹرک نے کیری ڈبے کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ نسرین، 45 سالہ رخسانہ، 13 سالہ اذان، 60 سالہ امجد پرویز اور 25 سالہ جبران شامل ہیں۔ زخمیوں میں انجم، آمنہ، مجیداں بی بی اور شبنم ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوراً موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے واقعے کی جگہ سے شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔ اس حادثے نے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑادی ہے اور لوگوں کی جانب سے حادثات کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔