بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرکٹر صہیب مقصود کو 9 ماہ بعد اپنی گاڑی واپس مل گئی

قومی کرکٹر صہیب مقصود کو بالآخر 9 ماہ بعد اپنی گاڑی واپس مل گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں صہیب مقصود نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے گاڑی واپس دلوانے میں ان کی مدد کی۔
صہیب نے کہا، “میں دل کی گہرائیوں سے وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کا شکر گزار ہوں، جن کی مدد سے میری گاڑی واپس آئی۔ ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے، الحمدللہ۔”
انہوں نے آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس معاملے میں فوری کارروائی کی اور انصاف دلایا۔
صہیب مقصود نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس کے حکام گزشتہ تین چار دنوں سے ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے اور انصاف کا حصول ممکن بنایا۔
یاد رہے کہ صہیب مقصود کے ساتھ گاڑی فروخت کرنے کے دوران فراڈ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر انہوں نے پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔