چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ رنجش پر شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ جون 2022 میں فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل کر دیا تھا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق چکلالہ پولیس نے ملزم کا سراغ لگا کراسے گرفتار کر لیاہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ساتھی اس سے قبل ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی نے بتایا کہ زیر حراست اشتہاری کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اسے جلد ہی چالان کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔
چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا








