آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے سیریبل پالسی مرض کے شکار بچوں کےلئے 37 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ملازمین کے 125 سپیشل بچوں کو 30 ہزار روپے فی کس دیے گئے ہیں، اس مرض میں مبتلا بچوں کی ویلفیئر کےلئے ماہانہ 10 ہزار روپے فی کس دیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ رواں سال کے دوران ان سپیشل بچوں کو مجموعی طور پر 7 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار روپے دیے جا چکے ہیں۔آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج معالجے اور بحالی کےلئے بہترین اقدامات کیے جارہے ہیں، ان بچوں کی زندگی آسان اور باوقار بنانے کےلئے بھرپور ویلفیئر کر رہے ہیں۔
پولیس ملازمین کے سیریبل پالسی مرض کے شکار بچوں کےلئے 37 لاکھ 50 ہزار روپے جاری








