پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے بھاتر جھنگ روڈ پر واقع پنجاب سمال انڈسٹریل سٹیٹ میں قائم ایک سویاں پروڈکشن یونٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1200 کلوگرام ناقص سویاں موقع پر ہی تلف کر دیں۔ تلف کی گئی سویوں میں چھپکلیوں کے فضلا اور آلودہ مواد شامل تھا۔
فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ٹیم نے جب یونٹ کا معائنہ کیا تو صفائی کے انتظامات نہایت ناقص پائے گئے۔ یونٹ میں پیداوار کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں جس پر فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
ترجمان نے کہا کہ صوبے بھر میں پروڈکشن یونٹس کی نگرانی کا عمل جاری ہے تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر وہ کسی بھی غیر معیاری یا مضر صحت خوراک کی تیاری یا فروخت کی اطلاع فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پردیں ۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی کارروائی ،1200 کلوگرام ناقص سویاں تلف








