بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایئر پنجاب کو جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ لاہور میں منعقدہ اجلاس میں مریم نواز نے ایئر پنجاب پروجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ وزیر اعلیٰ نے فیز ون کے اقدامات فوری مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایئر پنجاب کے لیے جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں۔ اجلاس میں لاہور سے اسلام آباد کے فلائٹ روٹ پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اسی اجلاس میں مری گلاس ٹرین پروجیکٹ کا جائزہ بھی لیا گیا اور وزیر اعلیٰ نے اس کے لیے ممکنہ اقدامات کی ہدایت جاری کی۔