بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غزہ میں امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی زخمی

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے جارحیت جاری ہے اور تازہ حملوں میں مزید 6 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، اور غزہ میں جنگ بندی کے بعد اب تک 93 فلسطینی شہید اور 320 زخمی ہو چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 68,519 فلسطینی شہید اور 170,382 زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں کم از کم 1.5 ملین افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ جن فلسطینیوں نے تباہ شدہ گھروں کی جانب واپسی کی ہے، انہیں ملبے، بھوک اور پیاس کا سامنا ہے۔
مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی آبادکاروں کے حملے جاری ہیں، جن میں فلسطینیوں کے گھر، کمیونٹیز اور زرعی زمینیں نشانہ بن رہی ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے۔