اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کل راولپنڈی سے ریلی لے کر پریڈ گراونڈ پہنچیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے کہا کہ کل پریڈ گراؤنڈ میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف تاریخی جلسہ کرنے جا رہے ہیں، اس حکومت نےملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا اور سخت گرمی سے ستائے عوام پر لوڈشیڈنگ اور مہنگے پیٹرول کا بوجھ ڈالا ہے۔
امپورٹڈحکومت کےسیاسی عدمِ استحکام اور موسمِ گرما کے عروج پر عوام کوبےانتہاء لوڈ شیڈنگ اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ تلے کچلنے کیخلاف انشاءاللہ پریڈ گراؤنڈ میں کل ہمارا تاریخی اسلام آباد جلسہ ہوگا۔ میں راولپنڈی سے پریڈگراؤنڈ تک ایک ریلی کی قیادت کروں گا۔ pic.twitter.com/b2tMdxUsHa
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 1, 2022
دوسری جانب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دے دی۔
سپریم کورٹ کی ہدایت پر جلسے کے دن اور مقام کا تعین کیا گیا ہے جلسہ کی اجازت صرف پریڈ گراؤنڈ کے مقام کے لیے مشروط ہے۔
این او سی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے تحت سیاسی جماعتیں امن و امان کے حوالے سے تعاون کرنے کی پابند ہیں آئین کے آرٹیکل پندرہ اور سولہ میں دی گئی گارنٹی کے مطابق اجازت دی گئی ہے۔
این او سی میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے نمائندہ علی نواز اعوان نے تمام قواعد و ضوابط کی پابندی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جلسہ کے موقع پر ایکسپریس وئے اور مری روڈ کو ٹریفک کے لیے کھلا رکھا جائے گا اور جلسہ رات بارہ بجے ختم کرنا ہوگ جب کہ جلسہ گاہ میں مسلح افراد کے داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی
این او سی میں بتایا گیا ہے کہ ریڈ زون کے ایک کلومیٹر کی حدود میں دفعہ 144 نافذ ہے اور پریڈ گراونڈ جلسے کے آرگنائزر تمام قواعد و ضوابط کی پاسداری کرنے کے پابند ہوں گے۔








