بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹرمپ کا ملائیشیا جانے سے قبل دوحہ میں مختصر قیام، امیر قطر سے جہاز میں ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملائیشیا کے دورے پر روانگی سے قبل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مختصر قیام کیا، جہاں انہوں نے جہاز میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ملاقات کی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے قطر کے کردار کو سراہا اور کہا کہ قطر نے اس معاملے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔
طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک مثبت اور تعمیری ملاقات کی توقع ہے، اور امید ہے کہ چین یکم نومبر سے نافذ ہونے والے اضافی ٹیرف سے بچنے کے لیے معاہدے پر آمادہ ہو جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے غزہ میں پائیدار امن کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ٹاسک فورس جلد تیار ہو گی، اور ضرورت پڑنے پر قطر غزہ میں امن فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے حماس سے کہا کہ فوری طور پر یرغمالیوں کی لاشیں واپس کی جائیں، ورنہ امن معاہدے میں شامل دیگر ممالک کارروائی کریں گے۔ امریکا آئندہ 48 گھنٹوں میں صورتحال پر گہری نظر رکھے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ایشیا کے دورے پر ہیں جہاں وہ چین کے صدر، جنوبی کوریا اور جاپان کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے بھی ملاقات کے خواہاں ہیں تاکہ عالمی اقتصادی اور سیکیورٹی معاملات میں پیش رفت کی جا سکے۔