شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ رفعت آراء علوی کا انتقال ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اس موقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ ایک بہادر اور عظیم ماں تھیں جنہوں نے اپنے بیٹے کو سچائی کے علم کو بلند رکھنے والا بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید ارشد شریف جیسے جری اور اصول پرست صحافی قوم کا فخر ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے مرحومہ کے لیے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ارشد شریف کی قربانی صحافت کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی اور قوم ہمیشہ ارشد شریف اور ان کی عظیم والدہ کو یاد رکھے گی۔
شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ رفعت آراء علوی انتقال کر گئیں








