بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے والا ٹی ایل پی رہنما گرفتار

پولیس نے سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے رہنما معاویہ کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی عمران کشور کے مطابق، ملزم نے فیک نیوز اور گمراہ کن ویڈیوز کے ذریعے عوام کو سیکیورٹی اداروں اور حکومت کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔ ان کے مطابق، ملزم کی جانب سے پھیلائی گئی جھوٹی ویڈیوز سے شہریوں میں بے چینی پیدا ہوئی اورامن و امان کی صورتحال متاثر ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ معاویہ کے موبائل فون سے متعدد پروپیگنڈا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ ملزم کوشیخوپورہ سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی ویڈیوز کے ذریعے عوام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی گئی، جس پر قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔