لاہور(نیوزڈیسک)سپیکرپنجاب اسمبلی چودری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت اور ہم سب کی جیت ہے، آئین اور قانون کی بھی جیت ہے، وہی ہوگا جو اللہ کو منظور ہوگا، انصاف کے تقاضوں کے مطابق عدالتی فیصلہ سامنے آیا، وزیر اعلیٰ کا الیکشن کا فیصلہ قانون کی فتح ہے۔
سپریم کورٹ رجسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہاکہ وزیراعلیٰ کا انتخاب صرف پنجاب اسمبلی میں ہو گا، مجھے ہدایت کی گئی ہے سب کچھ قوانین کے مطابق ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ آج بہت ہی اچھا فیصلہ ہوا، چیف جسٹس نے بھی کہا بڑا اچھا اجتماعی فیصلہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی بھی جیت ہے، انصاف کی بھی ، اللہ کو منظور ہو گا تو وزیراعلیٰ بنیں گے،حمزہ شہباز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ الیکشن شفاف ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب 22 جولائی کو ہو گا۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت اور ہم سب کی جیت ہے،پرویرالٰہی







