بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 انفارمیشن کمیشن کا 1947سے اب تک صدور، وزرائے اعظم کو تحائف کی تفصیلات جاری کرنے کاحکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک) انفارمیشن کمیشن آف پاکستان نے1947سے اب تک صدور، وزرائے اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات جاری کرنے کی ہدایت کردی۔جمعہ کو ماہرقانون ابوذرسلمان نیاز ی کی درخواست پر انفارمیشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سنایا۔کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہاکہ تحائف کسی صدر یا وزیراعظم نے خریدے تو کتنے میں خریدے بتایا جائے ، ملنے والے تحائف کی مارکیٹ اور انداز اًکتنی قدر ہےرپورٹ میں بتایا جائے۔اس سے پہلے ابوذر سلمان نیازی کی درخواست کو کابینہ سیکرٹری نے مسترد کردیا تھا۔