بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا، ترکیہ، آسٹریلیا، یورپی یونین، بھوٹان اور سوڈان کے نئے سفراء نے عہدے سنبھال لئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) امریکا، ترکیہ، آسٹریلیا، یورپی یونین، بھوٹان اور سوڈان کے نئے سفیروں نے اپنی اسناد سفارت صدر مملکت عارف علوی کو پیش کردیں۔ ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پُرکشش مواقع ہیں اور غیرملکی کمپنیوں کو چاہئے کہ وہ ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے یہ بات امریکا، ترکیہ، آسٹریلیا، یورپی یونین، بھوٹان اور سوڈان کے نئے نامزد سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ترکیہ، امریکا، آسٹریلیا، یورپی یونین، بھوٹان اور سوڈان کے نئے سفیروں نے اپنے عہدے سنبھال لئے، اسلام آباد میں تقریب کے دوران انہوں نے اپنی اسناد سفارت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پیش کیں۔
امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی احترام اور دلچسپی کے اصولوں پر تعمیری اور مستحکم روابط خطے میں امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ کیلئے اہم ہیں۔
انہوں نے امریکی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور خصوصی اقتصادی زونز کی پیش کردہ منافع بخش سہولیات سے آمدن حاصل کریں۔
ترک سفیر ڈاکٹر مہمت پکاچی سے گفتگو میں ڈاکٹر عارف علوی سے کشمیر، شمالی قبرص، اسلام مخالف پراپیگنڈے اور افغانستان سمیت اہم امور پر دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق پر اطمینان ظاہر کیا۔
انہوں نے ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں صدر نے کہا کہ آسٹریلوی کمپنیوں کیلئے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، زراعت، قابل تجدید توانائی، کان کنی، مینو فیکچرنگ، پانی اور کوڑاکرکٹ ٹھکانے لگانے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔