غازی آباد میں 9 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ مقدس پر تشدد کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق مقدس تاج باغ کے علاقے میں ناہید نامی خاتون کے گھر کام کرتی تھی۔ ایک دن مقدس نے چھٹی لی تو ناہید اس کے گھر پہنچی اور مبینہ طور پر بچی پر تشدد کیا، جس کے نتیجے میں مقدس کے منہ سے خون بہنے لگا۔تشدد کے بعد ناہید اپنی شوہر سہیل کے ہمراہ وہاں سے فرار ہو گئی۔اہلِ محلہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، اور غازی آباد پولیس نے مقدس کی والدہ ثمینہ کی مدعیت میں ناہید کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ ملزمہ کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
چھٹی لینے پر کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا








