بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بدخشاں میں طالبان کے درمیان جھڑپیں، ملا ہیبت اللہ نے باغی کمانڈر کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

افغانستان میں طالبان کے اندر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، اور صوبہ بدخشاں میں سونے کی کانوں پر قبضے کے سلسلے میں داخلی جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق، بدخشاں کے ضلع شہر بزرگ میں لڑائی جاری ہے، جس میں سابق طالبان کان کنی کے شعبے کے سربراہ عبدالرحمان عمار اور نئے تعینات شدہ سربراہ شفیق اللہ حافظی کے گروپ آپس میں مدمقابل ہیں۔ دونوں طالبان رہنما صوبے میں بااثر سمجھے جاتے ہیں۔
افغان رجیم کی طرف سے مسلح افواج کے سربراہ فصیح الدین فطرت نے جھڑپ ختم کرنے اور فریقین کو مذاکرات پر لانے کی کوشش کی، لیکن یہ کوشیں ناکام رہیں۔ جھڑپوں میں متعدد طالبان جنگجو ہلاک ہوئے ہیں اور عبدالرحمان عمار اپنے ساتھیوں کے ساتھ پہاڑوں میں مورچے بنا کر مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
طالبان مرکز سے مزید فوجی دستے بدخشاں بھیج چکے ہیں تاکہ “باغی” کمانڈر کو گرفتار کیا جا سکے۔ بعض افغان میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ نے عبدالرحمان عمار کو گرفتار کر کے قندھار لانے کا حکم دیا ہے، تاہم ابھی تک یہ کمانڈر افغان فورسز کی پکڑ میں نہیں آیا۔