بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیلی وزیر دفاع کی حماس کی بیرون ملک قیادت کو دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی بیرون ملک موجود قیادت کو پھر سے دھمکی دے دی ہے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ دھمکی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید حملے کیے، جن میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ غزہ میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اب وہ جنگ بندی معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد شروع کر رہی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ حماس کی قیادت میں کسی کو کوئی استثنیٰ نہیں ملے گا، نہ سوٹ پہننے والوں کو، نہ سرنگوں میں چھپنے والوں کو۔ جو کوئی اسرائیلی فوجیوں کے خلاف ہاتھ اٹھائے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
کاٹز نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے یونا ایفرائیم فیلڈبام کی ہلاکت کے بعد منگل کو حماس کے درجنوں مزاحمت کاروں اور غزہ کے بنیادی ڈھانچے کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔