بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ میں ٹرمپ کا مودی پر طنزیہ وار، “خونی قاتل” قراردیدیا

سیئول (وقائع نگار) جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) سمٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو “خونی قاتل” قرار دے کر نیا سفارتی طوفان کھڑا کر دیا۔

صدر ٹرمپ نے سمٹ سے خطاب میں پاک بھارت جنگ بندی میں اپنے کردار کا ذکر کرتے ہوئے مودی پر طنزیہ وار کیا اور کہا کہ “مودی دیکھنے میں اچھے مگر اندر سے قاتل جیسا سخت انسان ہے۔”

ٹرمپ نے اپنی تقریر کے دوران مودی کی نقل اتارتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا، “نہیں، ہم لڑیں گے!” اور سوال اٹھایا کہ “کیا یہ وہی شخص ہے جسے میں جانتا ہوں؟”

امریکی صدر کے اس جملے نے بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں نئی کشیدگی پیدا کر دی ہے۔ بین الاقوامی مبصرین کے مطابق ٹرمپ کا یہ تبصرہ مودی کے دوغلے پن اور بھارت کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر ایک سخت پیغام سمجھا جا رہا ہے۔